ابنا:يہ کانفرنس سنيچر اور اتوار کو ہورہي ہے کانفرنس کے ميڈيا دفتر کے سربراہ ہاني البسوس نے کہا کہ اس کانفرنس ميں فلسطين کا قومي پروگرام ، فلسطيني قوم اور بيت المقدس کے کاز اور اس کے اصول ، مزاحمت ، فلسطيني انتظاميہ اور اس کے مستقبل کے علاوہ علاقے ميں سياسي تبديليوں اور فلسطيني کاز پر پڑنے والے ان کے اثرات کا جائزہ ليا جائے گا –ہاني البسوس نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس کانفرنس کے شرکا فلسطين کے قومي پروگرام کے بارے ميں اپني سفارشات پيش کريں گے کہا کہ ہم اميد کرتے ہيں کہ فلسطيني رہنما اور حکام بھي ان سفارشات پر عمل کريں گے –...../169
30 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404494
فلسطين کي قومي سلامتي کي بين الاقوامي کانفرنس غزہ ميں ہوگي جس ميں عرب اور ديگر ملکوں کي سياسي اور سيکورٹي اداروں کي اہم شخصيات شرکت کريں گي -